Featuredپنجاب

ناصر محمود کھوسہ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نا بننے کا فیصلہ

لاہور: سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نا بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بحیثیت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب میری نامزدگی واپس لینے کی وجہ سے اس معاملے کو میڈیا پر متنازعہ بنادیا گیا ہے، نگراں وزیراعلیٰ کو تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت سے قطع نظر کہ میرے خلاف کیا جانے والا پراپگینڈہ بے بنیاد ہے، کسی پر تنقید نہیں کرتا اور موجود حالات میں یہ ذمہ داری قبو ل نہیں کروں گا۔

چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔

تحریک انصاف کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر کھوسہ کا نام حتمی مشاورت کے بعد بھیجا گیا اور یہ نام تحریک انصاف نے ہی دیا تھا جب کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کی سمری بھیجی جاچکی ہے لہذا کسی بھی آئینی طریقے سے سمری واپس نہیں ہوسکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close