پنجاب

حکومت کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے خلاف منگل کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

لاہور: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ،کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف منگل کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان  پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بھی طلب کیاجائیگا ۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ بھارتی ظلم سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک مزید مضبوط ہو گی ۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ کے گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف نے کی وفاقی وزراءاسحاق ڈار،چودھری نثار،خواجہ سعدرفیق،خواجہ آصف ،کامران مائیکل سمیت دیگر وزراءشریک ہوئے۔ اجلاس کاآغازقرآن خوانی سے ہواجس کے بعدعبدالستارایدھی،امجدصابری اورچترال میں بارش کی نذرہونےوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کابینہ کو سیکرٹری خارجہ کی جانب سے کشمیرکے مسئلے پربریفنگ دی گئی۔  بھارتی مظالم کیخلاف  وزیراعظم نواز شریف کی تجویزپرکابینہ نے منگل کویوم سیاہ منانےکااعلان کیاجبکہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بھی طلب کرنے فیصلہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے اپنے خطاب میں برہان وانی کوآزادی کاسپاہی قراردیا۔ نوازشریف کاکہناتھا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے، معاملے پر عالمی ضمیرجگایاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کاظلم کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کومزیدمضبوط کرےگا، پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close