پنجاب

نگران وزیراعلیٰ پنجاب، تحریک انصاف نے نام فائنل کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ڈاکٹر حسن عسکری اور ناصر درانی کا نام فائنل کر لیا ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، فواد چودھری اور دیگر رہنما شامل تھے ۔کمیٹی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا نام فائنل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا،تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے اور ڈاکٹر حسن عسکری اور ناصر درانی کا نام فائنل کر لیا ہے ۔ ناصر درانی آئی جی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز ناصرکھوسہ کا نام واپس لے لیا تھاجس پر اسے میڈیااور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close