Featuredپنجاب

انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے درخواست کی سماعت کی. معروف قانون دان بلال حسن منٹو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتحابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت ہوں گے اور کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ عدالت نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close