فواد چوہدری نے جونام دیئے ہیں ان میں ایک نام کا اضافہ کرلیں، ایازمیرکا نام چوتھے نمبرپر تجویزکیا: محمودالرشید
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید پارٹی ترجمان فواد چوہدری کی طرف سے نئے نام سامنے آنے پر میدان میں آگئے اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمودالرشید نے دعویٰ کیا کہ فوادچوہدری نے جونام دیئے ہیں ، ان میں ایک نام کا اضافہ کرلیں، اوریا مقبول جان کا نام میں نے پارٹی چیئرمین سے براہ راست اجازت لے کردیا ہے ۔جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کاکہناتھاکہ پہلی فہرست میں ایاز میرکا نام بھی شامل کرلیں ، ہم نے مجموعی طورپر چار نام دیئے ہیں لیکن ایازمیرکانام بعد میں لا اور ایازمیر کا نام چوتھے نمبرپر تجویز کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ مشاورت کیساتھ ہی نام دیئے ہیںاور چوتھا نام بھی سپیکر کو پہنچادیاہے ۔یادرہے کہ آئینی طورپر نگران وزیراعلیٰ کیلئے صرف تین نام پیش کیے جاسکتے ہیں ، چوتھے کا آئین میں کوئی تصور موجود نہیں۔