پنجاب

مجھے کسی پاگل کتے نے نہیں کاٹا کہ ۔۔ شہباز شریف کے عدالت میں وہ الفاظ جو انکے لیے ۔۔۔۔۔

56کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف غصے میں آگئے اور اپنے ترقیاتی کام گنواتے ہوئے کہا کہ میں نے ملک کی خدمت کی اوراربوں روپے بچایا، آپ میرے جواب سے مطمئن نہیں تو فیصلہ کردیں،شہبازشریف نے کہا کہ مجھے کتے نے نہیں کاٹاتھاجوملک کااربوں روپے بچایا،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ آپ کوکس نے کاٹا ہے،آپ سوچ سمجھ کرزبان استعمال کریں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ازخودنوٹس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو طلب کر رکھا تھا،چیف جسٹس آف پاکستان کے روبرو ووزیراعلیٰ پیش ہوئے تو چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ ہمیں صرف یہ بتائیں کہ کمپنیوں میں پچیس پچیس لاکھ پران لوگوں کوکیوں رکھاگیا،کیپٹن(ر)عثمان کوصاف پانی کمپنی میں 14 لاکھ روپے تنخواہ کس قانون کے تحت دی گئی،اس پر شہبازشریف نے کہا کہ میں نے ملک کی خدمت کی اوراربوں روپے بچایا،آپ میرے جواب سے مطمئن نہیں تو فیصلہ کردیں،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خزانہ آپ کے پاس تھااورآپ اس کے امین ہیں،کمپنی پرکروڑوں لگے لیکن صاف پانی عوام کونہیں ملا،اس پر شہبازشریف کیپٹن(ر)عثمان کو 14لاکھ 50ہزارتنخواہ کی قانونی حیثیت نہ بتاسکے اورجواب میں ترقیاتی کام گنوانے لگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close