پنجاب
عائشہ احد نے حمزہ شہباز کیخلاف ایک اور مقدمے کی درخواست دائر کردی
لاہور: حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے ان کے خلاف ایک اور مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کردی۔
عائشہ احد نے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف ایک اور مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ تھانہ جنوبی چھاؤنی میں دائر درخواست میں عائشہ احد نے اپنے ایک ڈرائیور کو بھی ملزم ٹھرایا ہے۔ عائشہ احد نے حمزہ شہباز پر اغوا اور تشدد کا الزام لگایا ہے۔ عائشہ احد نے کہا کہ گھر سے نکاح نامہ، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی دستاویزات بھی چرائی گئیں۔
2 جون کو ہی چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے حکم پر لاہور میں سابق ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ طلب کرلیا گیا تھا۔ مقدمے میں عائشہ احد پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔