پنجاب
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں علاقائی بینچ نہ بنانے کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں علاقائی بینچ نہ بنانے کا متفقہ فیصلہ سنا دیا ہے اور ججوں کی تعداد بھی 100 کے بجائے 60 تک ہی محدود رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وکلاءنے مطالبہ کر رکھا تھا کہ ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور کی طرح دیگر شہروں میں بھی لاہور ہائیکورٹ کے بینچ بنائے جائیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو اپنے مقدمات کیلئے لاہور نہ آنا پڑے۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی کی صدارت میں فل کورٹ کا اجلاس تین دن تک جاری رہا جس میں فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، اور ڈیرہ غازی خان کے علاقائی بینچ بنانے پر غور کیا گیا۔
ہائیکورٹ کے فل کورٹ نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے مزید علاقائی بینچ بنانے سے انکار کر دیا ہے اور ججوں کی تعداد بھی 100 کے بجائے 60 تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔