Featuredپنجاب

پاکستان کے مفاد کیلیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔اسلام آباد میں فاٹا یوتھ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام آئین پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑا واقعہ ہے، اس فیصلے کے بعد فاٹا کے عوام کی زندگی میں انقلاب آئے گا، میری خواہش ہے 25 جولائی کو فاٹا میں بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوجائیں تاہم امید ہے آپ حالیہ بلوچستان اسمبلی ارکان والا کردار ادا نہیں کریں گے، آپ یقینا ایسا کردار ادا کریں گے جو پورے پاکستان کے لیے باعث تقلید ہو جب کہ فاٹا کے ممبران صوبائی اسمبلی کے پی کے اسمبلی میں پیکج پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت نہ دینے سے خطے کے کئی ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے، بنگلا دیش بھی آج ہم سے معاشی ترقی، تعلیم اور صنعت سمیت ہر شعبے میں آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کی رپورٹس دے رہا ہے، بین الاقوامی میڈیا ان انتخابات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے تاہم پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close