پنجاب

عمرہ زائرین کو جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

لاہور: عمرہ زائرین کوجھانسہ دےکرلاکھوں روپے لوٹنےوالے ملزم کوابوظہبی سے واپس آتے ہوئےلاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا ملزم چکوال کارہائشی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایئربلیو کی پرواز ابوظہبی سے مسافروں کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو  چکوال پولیس کی نفری پہلے سے وہاں موجود تھی۔ اس فلائٹ سے وطن واپس آنے والے مسافر ضمیر حیدر کو چکوال پولیس نے ایئرپورٹ حکام کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق  ملزم ضمیر حیدر نے  چکوال میں درجنوں  افراد کو عمرہ پربھجوانے کا جھانسہ دیا اوران سے بارہ لاکھ روپے لوٹنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا گرفتاری کے بعد ملزم کو چکوال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close