پنجاب

حسن عسکری کے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر تحفظات ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے حسن عسکری کے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ناکام ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا بطور نگران وزیراعلیٰ انتخاب کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حسن عسکری کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں، وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کےخلاف باتیں کرتے رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی، بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔ سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close