سوشل میڈیا پر میری تصویر کو عمران خان کے ساتھ جوڑ دیا جسے میں آج تک نہیں ملا، چیف جسٹس
لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر کو عمران خان کے ساتھ جوڑ دیا گیا جن سے وہ آج تک نہیں ملے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسلام آباد ائیر پورٹ میں بارش کا پانی بھر جانے کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایم ڈی پی آئی اے اور اسٹیشن منیجر اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے 13 جون کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر آنے والی لاگت کا مکمل ریکارڈ اور پانی بھرنے والی سی سی ٹی فوٹیج بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ سول ایوی ایشن کے نمائندے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہوائی اڈے کو جو ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں وہ ڈیڑھ سال پرانی ہیں۔
چیف جسٹس نے سوشل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی رائے عامہ قائم کی جارہی ہے، میری تصویر کو عمران خان کے ساتھ جوڑ دیا جسے میں آج تک نہیں ملا، افسوس کی بات ہے بہت سارے سوشل میڈیا کے اکاونٹس سرحد پار سے چلائے جا رہے ہیں، ریاستی اداروں پر حملے ہو رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، کچھ غیر ملکی قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں بے یقینی اور افرا تفری پیدا کر رہی ہیں۔
جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پوری دنیا میں جو ائیر پورٹ بنتے ہیں اس پر بیک وقت دو جہاز لینڈ اور لیکن آپ نے اربوں روپے لگا دیے، اس ائیر پورٹ پر ایک جہاز لینڈ کر سکتا ہے، آیندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ لے کر آئیں۔ ٹیک آف کر سکتے ہیں،