پنجاب

لاہور میں تھانہ کاہنہ کے قریب پراسرار دھماکا، ایک اہلکار زخمی

لاہور: کاہنہ تھانے کے عقبی حصے میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پراسرار دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز معین مسعود نے بتایا ہے کہ کاہنہ تھانے کے عقبی حصے میں پر اسرار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تھانے کی عقبی دیوار اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم اسکواڈ اور فرانزک ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔ دھماکا بارودی مواد کا تھا یا گیس کا فرانزک رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا۔ ڈی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر پولیس نے تھانہ کاہنہ سے منسلک دکان کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close