پنجاب

شہباز شریف کا کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے انتخابات 2018ء میں کراچی کے تین حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لئے گئے ہیں، کل وہ خود جمع کرانے پہنچیں گے۔ صدر (ن) لیگ نے اعتراف کیا کہ سندھ اور کے پی میں انٹری بہت لیٹ ڈالی۔ شہباز شریف کے کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی منظوری پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ صدر (ن) لیگ کراچی کے حلقوں این اے 248، 249 اور 250 سے الیکشن لڑیں گے۔ ان کے کاغذاتِ نامزدگی لیگی رہنما سلیم ضیاء نے حاصل کئے۔

شہباز اس کے علاوہ لاہور کے حلقہ این اے 132، 192 ڈی جی خان اور این اے 3 سوات سے بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے روبرو پیش ہوئے اور اعتراف کیا کہ ن لیگ نے سندھ اور کے پی میں بہت دیر سے انٹری ڈالی۔ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو وہی چھوڑ کر گئے جن کی پارٹی سے وابستگی ہی نہیں تھی۔ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں مریم نواز بھی پیش ہوئیں۔ پارٹی میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر غور جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close