پنجاب

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

راولپنڈی: عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی شہری زلفی بخاری پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی دوست ہیں اور وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے تھے۔

ذرائع کے مطابق نورخان ائیربیس پر ایف آئی اے حکام نے زلفی بخاری کو ان کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عمران خان کے ہمراہ عمرہ کے لیے جانے سے روک دیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق زلفی بخاری برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتے تھے اور زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close