Featuredپنجاب

بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب

لاہور: چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت والےافراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close