پنجاب

بیگم کلثوم نواز کی جسمانی صحت مستحکم ، اعضاءدرست کام کر رہے ہیں:شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جسمانی اعضاءدرست کام کرہے ہیں اور ان کی صحت مستحکم ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جسمانی اعضاءبالکل درست کام کر رہے ہیں اوران کی صحت سے متعلق کوئی بری خبر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زبیگم کلثوم نواز کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ان کی جسمانی صحت مستحکم ہے ۔اس موقع پر حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو والدہ کی صحت میں بہتری تک لندن میں ہی رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر ہٹانے کافیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا ، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہم کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے ۔ وینی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ طبیعت کی بہتری پر کیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close