Featuredپنجاب

عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے: مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے ،عمران صاحب اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے ،الیکشن25 جولائی کوہیں اور آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے۔

 

فواد چودھری کی پریس کانفرنس پرمسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جوعمران صاحب اورتحریک انصاف سے سوال کرے اس کو گالی،اب الزامات لگانے اور گالی دینے سے بات نہیں بنے گی،عمران صاحب آج الیکشن کمیشن میں کیوں نہیں پیش ہوئے قوم کو بتائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب رونے سے بات نہیں بنے گی،خیبرپختونخوا میں کام کیا ہوتا توآج رونا نہ پڑتا،الیکشن25 جولائی کوہیں اور آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اب اپنے بوئے ہوئے بیج کاٹنا پڑیں گے،عمران صاحب کاغذات نامزدگی پراعتراضات کے جواب دیں روئیں مت، اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب جولائی کوکیا کریں گے،عوام کو کیا جواب دیں گے،ایک ٹاک شومیں 4 سوالوں کا جواب نہ دینے والا عوام کوکیسے جواب دے گا،عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close