لاہور:این اے132سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازکے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسرنے حمزہ شہبازکے کاغذات نامزدگی پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے جبکہ ان کے مدمقابل برابری پارٹی کے سربراہ گلوکارجواداحمدکے کاغذات نامزدگی بھی منظورکر لئے گئے ۔