پنجاب

ووٹ کا درست استعمال بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

فیصل آباد: جامعہ رضویہ فیصل آباد میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جمہوریت کو مضبوط نہیں کمزور کیا ہے، نادرا کے چیئرمین عثمان مبین کو تبدیل کیا جائے، الیکشن سبوتاژ کرنے کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کو ٹاسک مل گیا ہے، بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے مشترکہ سازش تیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، شہباز شریف کے پس پردہ منت ترلے کام نہیں آئیں گے، شریف برادران نے سیاست کو مہنگا کرکے عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے، ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل فضل اللہ کی ہلاکت اہم پیشرفت ہے، پاک فوج کے جوان مسلسل وطن کی حرمت پر قربان ہو رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الیکشن آزادانہ و منصفانہ کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، مقبوضہ کشمیر میں عید پر جنگ بندی کے باوجود دو کشمیری جوانوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا عید کنٹرول لائن پر فوجی جوانوں کیساتھ منانا قابل تحسین ہے، شریف خاندان کا مظلومیت کا ڈرامہ نہیں چلے گا، چودھری نثار پہلی بار نواز شریف سے متعلق سچ بول رہا ہے، ن لیگ کی صفوں میں مایوسی انتہا کو پہنچ چکی ہے، ن لیگی امیدوار عوام میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ مافیا کو سیاست بدر کرنے کا موقع ضائع نہ کرے، ن لیگ کو سیاست سے آؤٹ کرنا ہر محب وطن پر فرض ہو چکا ہے، ن لیگ اسلام اور پاکستان کی دشمن ہے، الیکشن کے بعد پنجاب میں ن لیگ کی تیس سالہ اجارہ داری ختم ہو جائے، کرپشن سے تعمیر کئے گئے سیاسی قلعے مسمار ہونیوالے ہیں، ووٹ کا درست استعمال بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close