پنجاب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزارے حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی جب کہ بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے مری ہال روڈ پر ایک کنال 9 مرلے کے گھر کی قیمت 34 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ اسی مقام پر ایک بنگلہ نمبر 54 سی کی قیمت 27 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

فوٹو: جیو نیوز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ میں 88 کنال زمین والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کی جب کہ لاہور میں 568 کنال پر الگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کیں۔

 دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ 61 لاکھ روپے ظاہر کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیرز بھی ظاہر کئے۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کاغذات میں بیان کی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز شوہر سے زیادہ امیر ہیں جن کے مجموعی طور پر 22 کروڑ 56 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔

فوٹو: جیو نیوز

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں 10 کنال کے گھر کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ  روپے ہے جب کہ ان کے مری ڈونگا گلی میں سوا 9 کنال کے نشاط لاج کی مالیت 5 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے۔

نصرت شہباز قصور میں 809 کنال اراضی پر مشتمل 9 جائیدادوں کے شئیرز کی مالک ہونے کے ساتھ  قصور میں ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 26 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے نصرت شہباز کے مختلف کمپنیوں میں 87 لاکھ روپے مالیت کے شیئرز، 17 لاکھ روپے کی جیولری اور 5 مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کا بیلنس ظاہر کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں ان کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کی پہلی بیوی کے مقابلے میں کم اثاثے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 57 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

فوٹو: جیو نیوز

دستاویزات کے مطابق تہمینہ درانی کے نام ڈی ایچ اے لاہور میں 10 مرلے کا گھر ہے اور ہری پور میں ان کے نام 4 جائیدادیں گفٹ ظاہر کی گئی ہیں۔

تہمینہ درانی کے گوادر میں 4 کنال کے پلاٹ میں شیئرز اور ان کا 5 بینکوں میں 5 لاکھ روپے کا مجموعی بیلنس ہے اور وہ 5 لاکھ روپے کی گاڑی کی مالک بھی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق تہمینہ درانی کے پاس 15 لاکھ روپے کے زیورات بھی ہیں۔

حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزارے حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 43 لاکھ 70 ہزار روپے بینک بیلنس ظاہر کیا جب کہ وہ 155 کنال اراضی کے مالک بھی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز کے پاس 16 لاکھ 88 ہزار روپے کے پرائز بانڈ ہیں اور وہ 21 مختلف ملوں میں شئیر ہولڈر بھی ہیں۔

حمزہ شہباز کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ان کے استعمال میں کوئی ذاتی گاڑی نہیں اور انہوں نے 2 بیویاں رابعہ اور مہرالنساء کاغذات نامزدگی میں ڈکلئیر کی ہیں۔

حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی

فوٹو: جیو نیوز
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close