Featuredپنجاب

لاہور ہائیکورٹ،زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست دائر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کوسرعام پھانسی کی سزادینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ،درخواست مقتولہ کے والد امین انصاری کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مستردہوچکیں ہیں،استدعا ہے کہ عدالت مجرم کوسرعام پھانسی کی سزادینے کاحکم دے۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب کے قاتل کو 4 بار سزائے موت ،عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close