پنجاب

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد نواز لیگ کا اہم فیصلہ، میدان خالی چھوڑنے کا فیصلہ

چودھری نثار کی پریس کا نفرنس کام کرگئی جس کے بعد مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مدمقابل کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا اور این اے 59اور 63سے کسی امیدوار ٹکٹ جاری نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثار کی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے بارے میں اختیار کیاگیا نرم لہجہ رنگ لے آیا ہے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی قومی اسمبلی کے لئے حتمی امیدواروں کی لسٹ میں چودھری نثار کے حلقے خالی چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 59اور این اے63میں کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ چودھری نثار کو نہ حلیف اور نہ حریف تصور کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں پارٹی امیدوار کھڑے نہیں کئے جائیں گے اور اس حکمت عملی سے ان کی پارٹی میں واپسی کے راستے کھلے رکھے جائیں گے ۔ اس فیصلے کو میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی حمایت حاصل تھی جس کی تصدیق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی جانے والی قومی اسمبلی کے لئے امیداواروں کی حتمی لسٹ سے ہوگئی ہے جس میں چوھری نثار کے حلقوں کے خانے خالی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close