صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق قومی احتساب بیورہ کا مزید انکشافات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وسیم اجمل اورقمرالاسلام نے کاغذات میں غیرقانونی طورپرتبدیلیاں کیں اور ملزم وسیم اجمل نے شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف کو سپورٹ کیا اور ان سے غیرقانونی طورپرمعاہدہ کیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپنے انکشافات میں نیب کا کہنا تھا کہ ٹھوس شواہد پر قمرالاسلام اوروسیم اجمل کوگرفتارکیا دونوں ملزمان نے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔ملزم قمرالاسلام نے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کاٹھیکہ غیرقانونی طورپرکے ایس بی پمپ کمپنی کودیااور 84واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکامہنگے داموں دیا۔نیب کا مزید کہنا تھا کہ ملزم قمرالاسلام نے 102واٹرپلانٹس کاٹھیکہ بورڈ آف ڈائریکٹرزسے زبردستی منظورکروایاجبکہ سابق حکومتی عہدیدار کے حکم پربولی کے کاغذات میں تبدیلی کروائی اور منظوری کے کاغذات اپنے آفس میں تیارکروائے۔نیب کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے کاغذات میں غیرقانونی طورپرتبدیلیاں کیں اور ملزم وسیم اجمل نے شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف کو سپورٹ کیا اور ان سے غیرقانونی طورپرمعاہدہ کیا۔