پنجاب

زعیم قادری نے نئی سیاسی جماعت بنا نے کا فیصلہ کر لیا ، کیا نام رکھیں گے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور : مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیااور ان کی جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ نظریاتی رکھے جانے کا امکان ہے۔دنیا نیوز کے مطابق زعیم قادری نے جماعت کی تشکیل اور شمولیت کے حوالے سے مختلف علاقوں سے ہم خیال رہنماو¿ں سے رابطہ بھی کیا ہے۔ زعیم قادری ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں زعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے، کس کو نہیں پتہ کہ ن لیگ میں کیا ہو رہا ہے؟ ہمارے ساتھ قسمیں کھاتے تھے کہ ہم شریف لوگ ہیں، ہمیں کیا پتہ تھا کہ یہ لوگ کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالغفور اندر کے آدمی تھے، انہیں زیادہ معلوم ہے، انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں 2007ءسے سوالات اٹھا رہا تھا جس پر مجھے پارٹی میں ناپسند کیا جانے لگا، ن لیگ نے مجھے دو ٹکٹ دیئے جو میں نے واپس کر دیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close