Featuredپنجاب

نااہلی کا فیصلہ معطل، فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان ویوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، اپلیٹ ٹربیونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی جب کہ کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی منسلک کی گئی تھی لہذا اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد این اے 67 سے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن سے 3 جولائی کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپیلٹ ٹربیونل نے فواد چوہدری کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close