پنجاب

لیڈی گینگ کی پھولن دیوی کا خاتون کانسٹیبل کو تھپڑ

تھانہ غازی آباد پولیس نے رابعہ ، فاطمہ اور کنیز نامی تین بہنوں کو گرفتار کررکھا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بہنیں کام کے بہانے لوگوں کے گھروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتیں اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھیں۔ آج دوپہر کے وقت تھانہ میں موجود تینوں بہنوں کو جب میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا جس پر لیڈی کانسٹیبل نے پنجاب پولیس کے ’روایتی ‘ انداز میں انہیں میڈیا سے بات کرنے کا کہا تو ایک ’پھولن دیوی ‘ کو جوش آگیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ جڑ دیا اور پولیس کو دھمکیاں دیں کہ ہم 2 گھنٹے بھی تھانے میں نہیں رکیں گی ۔
تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل نے ہاتھ اٹھانے والی پھولن دیوی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور باوردی پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھانے کے الزامات کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close