پنجاب

تحریک انصاف کو چھوڑنے کا مقصد اسے ختم کرنا نہیں تھا، مسلم لیگ کبھی دل سے گئی نہیں تھی : جاوید ہاشمی

ملتان : سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا مقصد اسے ختم کرنا نہیں تھا بلکہ مسلم لیگ کبھی دل سے گئی نہیں تھی ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ 11حلقوں سے ایم این اے بن چکاہوں،ہمیشہ قومی سیاست کی،میری کوئی آف شورکمپنی ہے اور نہ ہی بینک سے قرضہ لیا،7سال سے فالج سے لڑرہاہوں لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا جبکہ میں نے صرف 2پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی،پارٹیوں کو کبھی مشکل میں نہیں چھوڑا۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کوچھوڑنا ،اسے ختم کرنا مقصد نہیں تھا،میرے دل سے کبھی مسلم لیگ گئی ہی نہیں تھی،مسلم لیگ میں نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں جبکہ پارٹی میں چودھری نثارکی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں۔جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ انتخابی سیاست سے باہر جارہا ہوں،عوام جس طرح انتخابی مہم کرنیوالوں کیساتھ برتاؤکررہے ہیں،اصل احتساب یہی ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کروں گا کیونکہ مسلم لیگ ن کیلیے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں حالانکہ لیگ ن نے دہشت گردی ختم کی، سڑکیں بنائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close