پنجاب

چند گھنٹوں کے اندر بچوں کی گمشدگی کے دو نئے واقعات

لاہورکے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے اندرمزید دو بچوں کی گمشدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں نشترکالونی سے 10 سال کا صہیب کاشف دو روز سے لاپتہ ہے جبکہ ریلوے کالونی کی 11 سالہ طوبی کابھی گزشتہ روز سے کوئی پتہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے اور تازہ واقعات میں ایک بچے اور بچی کے لاپتہ ہونے کی خبرسامنے آئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ کل شام کو گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی طوبی تاحال واپس نہیں آئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو بچوں کے اغوا سے متعلق آج رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔
پنجاب پولیس بچوں کا اغوا روکنے میں ناکام ہوگئی ہے بچے کھیلنے کودنے گھر سے باہر نکلتے ہیںمگر پھر واپس نہیں آتے۔صرف لاہور ہی میں پچھلے کچھ گھنٹوں میں دو کمسن اپنے والدین سے جدا ہوگئے ہیں۔
گزشتہ شام تازہ واقعہ گڑی شاہو کے علاقے ریلوے کالونی پارک لائن میںپیش آیا جہاں گیارہ سال کی طوبیٰ گھر سے محلے کی دکان پر گئی مگر واپس نہ آئی۔
لاپتا بچی کے ورثا کا الزام ہے پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بچی کی تلاش کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے۔اہل علاقہ اور طوبی کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے اغواءکی روک تھا کے لیئے مربوط اقدام کیئے جائیں۔
جبکہ دو روز قبل سے نشترکالونی کا 10سال کا صہیب بھی لاپتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں سے اغوا کیے گئے 41 بچے اب بھی لاپتا ہیں۔
اس سال لاہور سمیت پنجاب بھر سے 681 بچے اغوا یا گم ہوئے ہیںجن میں سے اغوا کیے گئے کچھ بچوں کو زیادتی کے بعد قتل بھی کیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close