پنجاب

بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت، برسات میں مجھ سمیت تمام وزرا اور افسران سڑکوں پر ہوتے تھے،شہباز شریف

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے مون سون بارشوں سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے لہٰذا بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمہ دار نگران حکومت ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کی صورتحال کی ذمے دارنگران حکومت ہے جس نے انتظامات نہیں کیے۔ نگران حکومت نے مون سون بارشوں سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے، نگران حکومت کو ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن انہوں نے صوبے کی طرف توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ برسات میں مجھ سمیت تمام وزراءاور افسران سڑکوں پر ہوتے تھے اور مون سون بارشوں سے ایک ماہ قبل ڈرینوں کی صفائی کرانی ہوتی ہے جو کہ نہیں کرائی گئی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش ہونے کے 16 گھنٹے بعد یاد آیا کہ باہر نکل کر دیکھا جائے تاہم بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمے داری نگران حکومت پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close