پنجاب

آج پنجاب اور خیبر پختونخواسمیت مختلف مقامات پر بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج(جمعرات) کے روزپنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے ۔

ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ژوب، قلات،نصیر آباد،سکھر، میر پور خاص ڈویژن،پنجاب،خیبرپختونخوا،اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، فاٹا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب،بلوچستان اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی توقع ہے
محمد فاروق نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان اورسندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: گوجرانوالہ103، گجرات39، سیالکوٹ (ائیرپورٹ37،سٹی 25 )، فیصل آباد37، لیہ33، کوٹ ادو، سرگودھا26، منڈی بہاوٰالدین25، راولپنڈی(شمس آباد25،چکلالہ19)، اسلام آباد (زیروپوائینٹ 18،گولڑہ25، بوکرہ 24، سیدپور10)، مری 15، ملتان 14، جہلم ، منگلہ08، چکوال05،ڈی جی خان، قصور،بھکر، جوہر ا?باد 02، ساہیوال01۔خیبر پختونخوا:لوہردیر32، پشاور (ائیرپورٹ 18،سٹی 10)،سیدوشریف13،مالم جبہ 10، پٹن 08، ڈی آئی خان، دیر07، چراٹ04،کاکول،کوہاٹ، بالاکوٹ01۔کشمیر:راولاکوٹ17،کوٹلی10۔ سندھ : جیکب آباد 03، موہنجوداڑو 01۔بلوچستان: خضدار29،سبی13،نوکنڈی، ژوب02۔ گلگت بلتستان:گوپس05، بونجی،استور،گلگت03، سکردو میں 01 ریکارڈ کی گئی

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین45، نوکنڈی، دادو 44، سبی،سکھر، رحیم یار خان اور روہڑی43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close