پنجاب

مکار بھارت کی پاکستان پر آبی جارحیت

بھارتی کی آبی دہشت گردی شروع ہو گئی۔پاکستان کو خبردار کئے بغیر برساتی نالوں میں پانی چھوڑ دیا۔نالہ ڈیک اور ایک میں طغیانی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔پانی سیالکوٹ شہر میں داخل رنگ پورہ اورنیکاپورہ کے علاقے ڈوب گئے۔

نالہ ایک میں پانی کی سطح  31 ہزار جبکہ نالہ ڈیک 35 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے سیلاب کی وجہ سے نالہ ایک میں کئی مقامات پر پڑنے والے شگاف ابھی تک مرمت نہیں کئے جا سکے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔نیکا پورہ بابے دی بیری محلہ شجاع آباد سمیت متعدد شہری علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے سیالکوٹ سے گزرنے والے نالہ ڈیک نالہ پلکھو نالہ بھیڈ میں بھی شدید طغیانی ہے۔نالہ ڈیک میں سیلاب کے باعث خلیل پور،کشن پور،کوٹ ورک،چک مچھانہ،جگوکے، نوابے،کوٹ بوندا سمیت متعدد دیہات زیرآب آ گئے۔کل سے ابھی تک سیلاب کی وجہ سے 6افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 6زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close