لاہور:چودھری پرویزالہٰی پی ٹی آئی رہنماسلیم سرورکی رہائشگاہ پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی جس میں پی پی 31 اوراین اے 69 میں مل کرانتخابی مہم چلانے کافیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماسلیم سرور سے ملاقات میں چودھری پرویزالہٰی کا کہناتھا کہ ق لیگ اورتحریک انصاف کے کارکن(ن)لیگ کامقابلہ کریں گے اور ہماری کامیابی یقینی ہے جبکہ دوسری طرف جیل میں شریف برادران کیلئے کمرے تیارہیں۔