عوام کودیکھنا چاہیے کس نے اپنے منشورپرعمل کیا اورکس نے صرف اعلانات کیے: شہباز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2013 میں امن امان اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ تھااور 2013 سے پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پورا ملک سراپا احتجاج تھا ،صرف مسلم لیگ (ن)نے حکومت میں آکر اس بحران پر قابو پایا،عوام کودیکھنا چاہیے کس نے اپنے منشورپرعمل کیا۔مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابی معرکے میں سیاسی جماعتوں نے منشورپیش کیا تھا،آج ن لیگ کا انتخابی منشورپیش کررہا ہوں،عوام کودیکھنا چاہیے کس نے اپنے منشورپرعمل کیا اورکس نے صرف اعلانات کیے اورکس جماعت نے 2013 کے انتخابی منشورپرعمل درآمد کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نیلم جہلم منصوبے کوقابل عمل بنایا گیا اور تربیلا فورسے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی،2013 میں امن امان اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ تھااور 2013 سے پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پورا ملک سراپا احتجاج تھا ،صرف مسلم لیگ (ن)نے حکومت میں آکر اس بحران پر قابو پایا۔