اوباش کی سوتیلی ماں سے زیادتی ، ملزم گرفتار
شیخو پورہ: تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ روڈ میں ’’ نہ زمین پھٹی نہ آسمان ‘‘ بیٹے نے ماں سے زیادتی کر ڈالی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم علی ارسلان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون رضیہ بی بی نے بتایا کہ اس کا شوہر انتقال کر گیاا ور اس نے ملزم کو اپنا بیٹا سمجھ کر تین ماہ قبل اپنے گھر میں رکھ لیا جوکہ اسکے پہلے شوہر کی اولاد ہے، پانچ روز قبل ملزم نے کمرہ کی کنڈی لگا کر اس سے زبردستی زیادتی کی، اس دوران وہ منٹ سماجت کرتی رہی اور خدا کے واسطے دیتی رہی کہ وہ اس کی سوتیلی ماں ہے یہ ظلم نہ کرو مگر اس پر کوئی اثر نہ ہوا اور وہ محبور بے بس اپنی نکاہت کے باعث ملزم کی ہوس کا نشانہ بن گئی۔روزنامہ خبریں کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جہاں ملزم نے بتایا کہ اسے نہیں پتہ کہ مذکورہ خاتون اسکی والدہ ہے، اس کی حقیقی والدہ انتقال کر چکی ہیں اور تین ماہ قبل وہ اسکے باپ کے گھر میں آکر رہنے لگی اور خود کو ودسری بیوی سوتیلی والدہ ظاہر کیا میں نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی جبکہ تفتیشی آفیسر محمد شبیر نے بتایا کہ میرٹ پر اس مقدمہ کی تفتیش جاری ہے تاہم دی این اے رپورٹ کے بعد مقدمہ کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگی ۔