فوادحسن فوادکی زبان کھلنے کی دیر، انتخابی مہم شریفوں کوانجام سے نہیں بچاسکتی،علیم خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ جذباتی تقریر،کھوکھلے نعرے کی انتخابی مہم شریفوں کوانجام سے نہیں بچاسکتی ہے۔عوام نمائشی منشور،کارکردگی کاحساب اورلوٹ مارکاجواب مانگ رہی ہے۔جیو نیوز کے مطابق عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کانامہ اعمال صاف پانی،سستے تندورں جیسی ناکامیوں سے بھراہے،فوادحسن فوادکی زبان کھلنے کی دیرہے مزیدکارکردگی قوم کے سامنے آئیگی،شہبازشریف کی10سال کی کارکردگی جی پی اوچوک کے گڑھے میں دفن ہوگئی ہے،پنجاب کے وسائل اورادارے تباہ کرنےکے بعدقوم آپ سے لیکچرنہیں سنناچاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب عوام سادہ ضرورہیں مگر بیوقوف ہرگزنہیں ہے،ہم یہ کریں گے اوروہ ہوناچاہیے کے علاوہ پوری تقریرمیں کچھ نہیں ہے،شہبازشریف حکومت ڈھنگ سے نہ چلاسکے،منشورہی مناسب پیش کردیتے۔عوام نمائشی منشور،کارکردگی کاحساب اورلوٹ مارکاجواب مانگ رہی ہے۔