پنجاب

نوازشریف کوسزا ہونیوالی ہے :لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے نیوز اینکر کے حوالے سے دعویٰ کردیا

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہونے والی ہے اور یہ خبر ایک نیوز اینکر نے بریک کی ہے ۔ کل جو فیصلہ ہوگا وہ اس پوری کہانی کا ایک باب ہے جو نواز شریف کے خلاف بنائی گئی ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیب صرف پنجاب میں کام کررہی ہے ۔ انکوائری کے لئے بلاتی ہے اور پھر لوگوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔ ہمیں یہ یقین ہے کہ الیکشن سے قبل تک آخری ترپ کا پتا تک کھیلا جائے گا ۔ سیاستدانوں کو تو 25جولائی تک چھوڑ دیا گیا ہے لیکن خوفزدہ رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان سے کیا نکلاہے؟ اس وقت مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ ”ووٹ کو عزت دو“ کی بات کررہے ہیں۔ ایک پتا نہیں چلتا تو دوسرے کونکال کر لایا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد ملک میں ہونگے ۔ کل جو فیصلہ ہوگا وہ اس پوری کہانی کا ایک باب ہے ۔ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف کو سزاہونے والی ہے ۔ یہ خبر ایک نیوز اینکر نے بریک کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون کے مطابق فیصلہ آیاتو نوازشریف بری ہونگے ۔ قانون یہ ہے کہ ثبوت کے ساتھ سزاءدی جائے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ میں کل بھی جمہوریت کے ساتھ تھی اور آج بھی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ عمران خان کو اشتہاری ہوتے ہوئے ضمانت ملتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں صرف سیاستدان ہی غلط ہوتے ہیں باقی سب ٹھیک ہوتے ہیں۔ اب مارشل لا سوال نہیں ہے بلکہ طریقہ کار بدل گیا ہے ۔ ہمیں ایک ہنگ پارلیمنٹ اچھی لگتی ہے اور پاکستان میں صادق سنجرانی جیسے لوگوں کی ضرورت ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close