نوازشریف اور مریم نواز کو سزائیں سنا دی گئیں ، ن لیگی کارکنان کا احتجاج ، کپڑے پھاڑ دیئے
لاہور : احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 سال جبکہ کیپٹن صفدر کو اعنانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد ن لیگی کارکنان نے عدالت کے باہر احتجاج شروع کر دیاہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف نے مٹھائیاں بانٹنی شروع کر دی ہیں جبکہ پارٹی ترانوں پر رقص کر کے جشن منایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح جس وقت احتساب عدالت میں فیصلہ سنانے کیلئے کارروائی کا آغاز کیا گیا تو اس وقت سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت تھے جس کے باعث غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے ممنوع قرار دیا گیا تھا تاہم فیصلے میں کئی گھنٹے تاخیر ہو ئی جس کے بعد شام ساڑھے چار بجے فیصلہ سنایاگیا اور اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعدا د احتساب عدالت کے باہر جمع ہو گئی تھی جہاں انہوں نے نوازشریف کے خلاف فیصلہ سن کر احتجاج شروع کر دیا جبکہ کئی افراد نے اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے اور خواتین کی آنکھوں سے قائد کو سزا سنائے جانے پر آنسو جاری ہو گئے ۔