پنجاب

آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل ، نیب نے فواد حسن فواد سے ایسی چیز حاصل کرلی کہ جان کر بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی لی اور اہم کاغذات قبضے میں لے لیے،نیب نے چھاپے کے دوران دو لیپ ٹاپ اور گاڑی میں موجود پانچ موبائل فونز کے علاوہ فواد حسن فواد کے بلیک بیری کا پاس ورڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔نیب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد حسن فواد کے گھر سے ملکی سالمیت سے متعلق کاغذات ملے ہیں، چھاپے کے دوران ان کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی ملی ہیں جنہیں نیب حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتارسینئر بیوروکریٹ فواد حسن فواد کو جمعہ کے روز 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔نیب کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور سیکرٹری عمل درآمد برائے وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) طاہر رشید کو لطیف سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا حکم دیا اور لطیف سنز کو ٹھیکہ دینے والی انکوائری رپورٹ کو چھپایا جس سے حکومت کو 50 لاکھ 90 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق فواد حسن فواد نے سیکرٹری ہیلتھ کی حیثیت سے چھ موبائل یونٹ خریدنے کی منظوری دی اور سستے موبائل یونٹ مہنگے داموں خریدے جس سے قومی خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔ان پر تیسرا الزام یہ ہے کہ انہوں نے ستمبر 2005 سے جولائی 2006 تک نجی بینک میں غیر قانونی طور پر نوکری کی، فواد حسن فواد کو نیب نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پانچ جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close