لاہور:مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ میا ں نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد پر بڑی تعداد میں کارکن لاہور ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کریں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف پاکستان آمد کے حوالے سے تذبذ ب کا شکار تھے کہ وہ اسلام آباد آئیں یا لاہور ۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ لیڈر شپ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ نواز شریف لاہور میںتشریف لائیں جہاں کارکنا ن بڑی تعداد میں ان کا استقبال کریں گے ۔واضح رہے کہ مریم نواز نے جمعے کو پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے اور وہ جمعے کی سہ پہر کو لاہور ائیر پورٹ پہنچے گے۔