پنجاب

بھارت کشمیریوں کی تحریک سے بوکھلا چکا ہے، حافظ سعید

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان حافظ سعید نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے سیاسی رہنماؤں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی مضبوط تحریک آزادی سے بوکھلاکر ریاستی دہشتگردی تیز کر دی ہے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے، حریت قائدین کو محض اس لئے قید کر دیا گیا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں کی قیادت نہ کر سکیں، اسی طرح جامع مسجد سری نگر میں نمازوں کی ادائیگی تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے ظلم و دہشتگردی کا عالم یہ ہے کہ برہان وانی کے یوم شہادت سے ایک دن قبل بھی معصوم لڑکی سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نہتے مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن اور دیگر مہلک ہتھیار استعمال کر رہی ہے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارتی ظلم و دہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close