پنجاب

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کیپٹن صفدر کو گرفتاری کے بعد چھڑوا لیا

راولپنڈی: نیب نے احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا تاہم کچھ ہی دیر بعد نون لیگ کے کارکنوں نے اسے دوبارہ حراست سے چھڑوا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کی سربراہی محبوب عالم کر رہے تھے جنہوں نے راولپنڈی کے علاقے بھاوڑہ بازار سے کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نون لیگی قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیپٹن صفد کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے لیکن نیب نے راولپنڈی پولیس کی مدد سے انہیں بھاوڑہ بازار سے حراست میں لے لیا جہاں سے انہیں سیدھا نیب کے دفتر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ نون لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کرکے اسے دوبارہ چھڑوا لیا ہے۔

کیپٹن صفدر آج دوپہر لیاقت باغ میں ریلی کی قیادت کیلئے پہنچے جہاں لیگی رہنما چوہدری تنویر نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد نیب ٹیم بھی گرفتاری کیلئے ریلی میں پہنچ گئی تھی جس کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محبوب عالم کر رہے تھے، ہجوم بڑا ہونے کے باعث نیب نے راولپنڈی پولیس کی مدد حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close