پنجاب
ناقص میٹریل اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے میٹرو ٹریک سے پانی بہنے لگا
میٹرو ٹریک کے اوپر بارش کے کئی دنوں بعد بھی پانی جمع رہتا ہے جس سے اس کے ٹریک کے نیچے سے گزرنے والے شہریوں کے کپڑے خراب ہوتے ہیں۔ اوپر کھڑا پانی مسلسل نیچے بہتا ہے جس سے نہ صرف وہاں سے گزرنے والے شہری بلکہ دکاندار بھی شدید مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی توجہ اس وقت اورنج لائن ٹرین منصوبے کی جانب ہے اس وجہ سے حکومت میٹرو منصوبے کو کو بھول چکی ہے۔ ٹریک پر جا بجا گڑھے پڑ چکے ہیں ۔ ان گڑھوں کو بھرنے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ خدشہ ہے کہ پانی کے مسلسل کھڑا رہنے سے کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔