پنجاب

کیپٹن (ر) صفدر کو ڈھیروں قیدیوں کیساتھ بیرک میں ڈال دیا گیا تو پھر۔۔۔ انتہائی حیرن کن خبر آ گئی

راولپنڈی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں منتقل کرنے کے بعد ڈھیروں قیدیوں کے ساتھ بیرک میں ڈالا گیا تو حکام نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو الگ کمرے میں منتقل کردیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں منتقلی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں بیرک میں بھیجا گیا تھا تاہم اس حوالے سے تنازع سامنے آیا تو انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو الگ کمرے میں منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں بی کلاس ملی ہے جس کے تحت انہیں خدمت گار ،ٹی وی اور فریج کی سہولت بھی ملے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close