نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے ڈی جی نیب لاہور نے ایسی چیز منگوا لی کہ جان کر پوری (ن) لیگ پریشان ہو جائے گی
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور سے براہ راست اڈیالہ جیل منتقل کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی نیب لاہور (ر) میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ہے اور ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب ہیلی کاپٹر کے حصول کیلئے وزارت داخلہ و وزارت دفاع سے رابطہ کریں گےخط میں درخواست کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو بھی انتظامی طور پر جیل بلایا جائے، نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر لاہور میں ریلی نکالی جائے گی اور ان کی گرفتاری میں رکاوٹیں ڈالیں جائیں گی جبکہ ریلی کے باعث لاہور میں نقص امن کا خدشہ بھی ہے۔ خط میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کیا جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔فیصلے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں بی کلاس دی گئی ہے جبکہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن میں ہیں اور ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ مریم نواز نے اپنے والد کے ہمراہ جمعہ 13 جولائی کو لاہور واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر نیب نے دونوں کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔