پنجاب

پروفیسرساجد میرنے متحدہ مجلس عمل کےاتحاد میں دراڑ ڈال دی

لاہور: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسرساجد میر نے ایم ایم اے کے اتحاد میں دراڑ ڈال دی،،جمعیت اہلحدیٹ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ تقسیم کرنے کیلئے مذہبی جماعتوں کوکھڑا کیا جارہا ہے، جمعیت اہلحدیث پنجاب بھر میں ن لیگ کوسپورٹ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میرسے ملاقات کی ۔جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرجمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میرنے پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ تقسیم کرنے کیلئے مذہبی جماعتوں کوکھڑا کیا جارہا ہے۔تاہم جمعیت اہلحدیث پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کوسپورٹ کرے گی۔جمعیت اہلحدیث کے حامی ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ ن لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کے گیم کا حصہ نہیں۔پنجاب میں ایم ایم اے کا کوئی امیدوار جیتنے کی پوزیشن میں نہیں۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواہ سعد رفیق نے کہا کہ کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے جارہے ہیں۔مسلم لیگ ن نوازشریف کا پرامن استقبال کرے گی.نوازشریف کا استقبال کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس یا کسی سے تصادم نہیں چاہتے نہ ہی کوئی ہلہ گلہ کیا جائے گا۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نوازاحتساب عدالت میں سزاہونے کے بعدجمعے کولندن سے وطن واپس آرہے ہیں۔۔نوازشریف اور مریم نوازشام سوا 6بجے لاہور ایئرپورٹ پراتریں گے۔جہاں پرپارٹی کارکنان نے بھرپور استقبال کی تیاریاں کررکھی ہیں۔تاہم دوسری جانب نیب نے بھی احتساب عدالت میں سزایافتہ مجرموں کی گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ نیب ٹیم نوازشریف اور ن کی صاحبزادی کوجہاز میں ہی گرفتار کرلے گی یاپھر حالات کی نزاکت کے پیش نظر ان کی فلائٹ کا رخ دوسرے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔اسی طرح نیب نے گزشتہ روز ن لیگی رہنماء اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کوگرفتارکرلیا ہے۔کیپٹن ر صفدر کوایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close