تحریک انصاف کے رہنماء اورانتخابی امیدوار کی دوسری اہلیہ اپنے ہی سابق شوہر کیخلاف الیکشن کمیشن پہنچ گئیں کیونکہ ۔ ۔ ۔
لاہور: سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کی سابق اہلیہ و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ حلقہ پی پی 14 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد بشارت راجہ اوران کے بھائی ناصر راجہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اورانہیں مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بشارت راجہ و دیگر حقائق کو چھپانے اور اُن کا منہ بند کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا پراُن کے اور اُن کے خاندان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور کردار کُشی کروا رہے ہیں ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ طلاق چھپانے والا صادق اور امین نہیں ہو سکتا۔ سیمل راجہ نے اس سے قبل بھی بشارت راجہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبرز کو درخواست دے رکھی ہے۔یادرہے کہ سیمل کامران یہ بھی دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ بشارت راجہ کی اہلیہ ہیں لیکن پہلی بیوی اور بچوں کی وجہ سے اب اسے اہلیہ تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہے ۔