اور اب عدالت نے لیگی رہنماء حنیف عباسی کو بھی طلب کرلیا کیونکہ ۔ ۔ ۔ بڑا خطرہ
راولپنڈی : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے این اے 60 میں لیگی امیدوار حنیف عباسی کیخلاف 500 گرام ایفی ڈرین سمگلنگ مقدمے کا فیصلہ24 جولائی سے قبل کرانے کیلئے شاہد اورکزئی کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل نصرت نواز ملک،اے ڈی لیگل وسیم چٹھہ،اے این ایف مقدمہ کے تمام ملزمان، حنیف عباسی کے وکیل اورسرکاری سپیشل پراسیکوٹر زاہد محمود کو گیارہ جولائی کو طلب کرلیا ہے،عدالت عالیہ نے ہدایت کی کہ کیس کی اصل کورٹ فائل بھی پیش کی جائے۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے شاہد اورکزئی کی درخواست کو فوجداری مقدمہ کا نمبر لگانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ آفس کو ہدایت کی کہ درخواست آئین کے آرٹیکل203کے تحت دائر کی گئی ہے۔اسلئے درخواست کو آئینی پٹیشن کا نمبر لگایا جائے۔درخواست گزار شاہد اورکزئی نے سوال اٹھایا کہ آیا مجموعہ ضابطہ فوجداری اور انسداد منشیات کے مروجہ قانون میں اس انتخابی مہم کے لئے خصوصی رخصت کی کوئی گنجائش موجود ہے جس کے لئے کسی امیدوار کو ٹرائل کے دوران ٹائم آئوٹ ( وقفہ ) دیا جائے ۔