راولپنڈی:سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار 36 لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔
ملزموں کی ضمانت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام نے منظور کی، سیشن جج کے حکم کے بعد تمام کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
لیگی کارکنوں کو کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں عدالت کے حکم پر آج صبح اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔