لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آپ بیتی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے کپتان کی زندگی سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں ، ریحام خان نے کتاب میں دعویٰ کیا کہ عمران خان کے قریبی دوست وکی جو کہ ایک معروف برانڈ ” موبائل زون “ کے مالک تھے ،کی بنی گالہ میں ہیروئن کے زیادہ استعمال کے باعث موت ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں واقع کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیٹے جب بنی گالہ سے چلے گئے تو عمران خان نے عون چوہدری کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے کہ واپس آجائیں ،میں اس وقت اپنے نئے گھر بنی گالہ میں ” لیونڈر“ کے پودے لگانے کیلئے جدوجہد کر رہی تھی ،گھر واپس آنے سے ایک دن قبل مجھے عون چوہدری کا فون آیا جس نے مجھے اس انتہائی خوفناک واقعے سے آگاہ کیا کہ آپ کی غیر موجودگی میں عمران خان کا ایک انتہائی قریبی دوست ان سے ملنے کیلئے آیا ہوا تھا اور اس دوران اس کی موت ہو گئی ، میں اس بارے میں جاننے کی کوشش کی تو مجھے ایک تصویر مل گئی جس میں دس لوگ عمران خان کے اور ذاکر کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہے ہیں تاہم میں نے اس بات پر اس وقت تک زیادہ غور نہیں کیا جب تک میں گھر نہ پہنچ گئی ، عمران خان مجھے دیکھ کر خوش دکھائی دے رہے تھے لیکن وہ اس وقت کافی پریشان بھی تھے ، انہوں نے مجھے اپنے دوست کی موت کے بارے میں بھی بتایا اور اس سے ان کو پہنچنے والے دکھ اور رنج کا بھی ذکر کیا ۔میں اس وقت تک یہ واقعہ بھول چکی تھی ۔
ریحام خان کا کہناتھا کہ وکی جو کہ انتہائی معروف برانڈ ” موبائل زون “ کے مالک تھے جو کہ 50 سال لے لگ بھگ تھے اور وہ عمران خان سے کافی عرصہ سے ملاقات کرنا چاہ رہے تھے ، آخر کار جس وقت میں گھر میں موجود نہیں تھی تو ذاکر انہیں لاہور سے اسلام آباد لے کر آئے ، عمران خان کے مطابق وہ تقریبا رات دس بجے پہنچے ،کھانا کھایا اور وہ اسی رات کو واپس لاہور چلے گئے ،اگلے دن تقریبا شام سات بجے وکی کے سر میں شدید درد ہوا اور اس نے اپنی اہلیہ سے ایک چائے کا کپ بنانے کیلئے کہا اور جب وہ چائے لے کر آئی تو اس نے وکی کو مرا ہوا پایا ۔ ریحام خان کاکہناتھا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ وکی میرے لیے تحفہ بھی لے کر آیا تھا، میں نے تحفے کی طرف دیکھتے ہوئے عمران سے پوچھا کہ کیا وہ شرابی تھا ؟ ۔ عمران خان نے میری طرف گھور کر دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں کیسے پتا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ یہ کتنی بڑی برف کی بالٹی ہے ، میں نے اس طرح کی بڑی بالٹی پہلے نہیں دیکھی ۔
ریحام خان کا کہناتھا کہ عمران خان میرا جواب سن کر اطمینان میں آ گیا اور اپنا سر پیچھے پھینک کر لیٹ گیا اور ہنسے لگا ، عمران نے مجھے بتایا کہ وکی ہیروئن استعمال کرتاتھا اور اسی کی وجہ سے مسائل ہوئے ۔مجھے بہت عجیب محسوس ہوا کہ وکی اتنی دور لاہور سے آیا اور رات بھی نہیں رکا اور اس وقت جبکہ میں گھر میں بھی موجود نہیں تھی تاہم میں عمران خان کو دیکھ کر بہت خوش تھی اور میں نے اس بارے میں مزید نہیں سوچا لیکن کچھ روز کے بعد سینئر صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے عمران خان کے دوست کی بنی گالہ میں ہیرﺅن کی اوور ڈوز کے باعث موت ہونے کی طرف اشارہ دیا تاہم انہو ںنے نام غلط لکھا تھا ۔صحافی کے خلاف پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا کیا اور عمر چیمہ نے اس پر معافی مانگی اور ٹویٹس ڈیلیٹ کی جبکہ ان کے ایڈیٹر نے بھی معذرت کی ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ عمران خان نے اپنے دوست کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بھی نہیں گئے ۔